شوبز

ریس 3 ریلیز کے پہلے ہی روز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی

سلمان خان کی فلم’ ریس 3 ‘ریلیز کے پہلے ہی دن سوشل میڈیاپر لیک ہوگئی۔ ’ریس تھری‘کی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول اور جیکولین فرنانڈز شامل ہیں ۔ اتنی پاپولر کاسٹ کی وجہ سے فلم شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہو گئی اور فلم نے پہلے ہی دن17 کروڑسے زائد کا بزنس کیا۔
کامیابی کے سبب ہی فلم اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ۔۔لیک ہی نہیں بلکہ فیس بک اور سوشل میڈیا کے دیگر اکاؤنٹس پر وائرل ہوگئی تاکہ جنہیں ٹکٹس نہیں مل سکے وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔پروڈیوسر رمیش تورانی، ہدایت کار ریموڈی سوزا یا سلمان خان کی جانب سے تاحال فلم کے وائرل ہونے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے جس سے گمان ہوتا ہے کہ محض دو دن میں 67 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم’ ریس تھری‘ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے بزنس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button