ریحام کے والد نے دوسری شادی کر لی اور پھر۔۔۔“ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان بھی میدان میں
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے مبینہ مسودے نے اس وقت پاکستانی میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے ، جس میں انہوں نے زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ، وسیم اکرم اور اپنے سابق شوہر اعجازرحمان پر بھی سنگین ترین الزامات عائد کیے ہیں جس پر ان کے شوہر کی جانب سے بھی انہیں قانونی نوٹس بھیجوایا گیاہے تاہم اب وہ خود میدان میں آگئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے فرائض انجام دینے والے صحافی مبشر لقمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان کا مجھے میسج آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت مریض کو دیکھ رہاوں اس لیے معذرت ہے لیکن میں آپ کو اپنا بیان لکھ کر بھیج رہاہوں ۔
مبشر لقمان نے ڈاکٹر اعجاز کا بیان پڑھ کر سنایا جس میں ان کا کہناتھاکہ ”میں آپ کو کتاب کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ یہ کتاب سراسربدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے یہ خاتون ریحام ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئیں ، ابتدائی زندگی میں غربت اور باپ کی دوسری شادی کی وجہ سے خاتون میں لالچ ، حسد اور ندیدہ پن حد سے زیادہ تھا اور ہے ،شادی سے پہلے میں ان چیزوں سے لاعلم تھا ، لیکن برطانیہ میں شادی کے بعد ریحام کے مکر اور فریب میرے سامنے کھلتے گئے ، کتاب کے جس حصے میں میرے 85 سالہ والد پر بہتان تراشی کی گئی ہے فی الحال میں صرف اس پر یہ کہوں گا کہ مجھے میرے والد پر فخر ہے انہو ںنے 1971 میں بھارت کے خلاف مشرقی پاکستان میں جنگ لڑی اور بعد ازاں انہوں نے پاکستان کیلئے قید بھی کاٹی ، وہ انتہائی ایماندار شخص ہیں ۔
ریحام رمضان نے جو میرے والد پر الزام لگائے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں ، بطور والد وہ بہت شفیق اور قاعدے کے پابند انسان ہیں ان کی بدولت ہم سب بہن بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بڑے عہدوں پر فائز ہیں ، جبکہ ریحام کے والد نیئر رمضان کے بارے میں بات کی جائے تو کرپشن کی بنیاد پرنوکری سے نکالا گیا اور وہ دوبارہ اپنی نوکری پر بحال نہیں ہوسکے ، ریحام نے کبھی خود باپ کا پیار نہیں دیکھا اور ان کی نوکری جانے کے باعث انہوں نے صرف غربت دیکھی اور جب میرے گھر میں آئیں تب جا کر ان کومعلوم ہوا کہ آسائش کیاہوتی ہے ، اس سے آپ کو اندازہ ہونا چاہیے کہ ریحام نیئر رمضان خود کو ریحام خان کیوں کہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے والد اور اپنے باقی خاندان کے داغدار کرپشن سے بھر پور ماضی کو چھپانا چاہتی ہیں انہوں نے میری والدہ مرحوم اور بہن کا ذکر کیا اور آگے چل کر میں اس کی والدہ اور بہن کے بارے میں تفصیل سے بتاﺅں گا ، انہوں نے خود باپ کی شفقت نہیں دیکھی اس وجہ سے میں آنے والے دنوں میں بتاﺅں گا کہ اس وجہ سے انہوں نے میری پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کومیری شفقت سے محروم رکھا لیکن میں بھی ان کا خرچہ اٹھا تا رہا اور ان سے رابطے میں رہا اور جو انہو ںنے اپنے گھر میں دیکھا تھا وہی انہو ں نے میرے گھر میں کیا ۔