ریحام خان کی کتاب کون چھاپے گا ؟ نیا انکشاف سامنے آگیا
اسلام آباد 2 اپریل 2018ء
(کنٹری بیورو پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے میزبان نے سوال کیا کہ جب ریحام خان کتاب لکھ رہی تھیں تو یہ اطلاعات تھیں کہ ریحام خان عمران خان سے رابطہ کرنا چاہ رہی تھیں اور اس کے لیے انہوں نے کسی تیسرے فرد کے ذریعے عمرا ن خان سے رابطوں کی کوشش بھی کی، کیا یہ سچ ہے؟ جس پر صحافی مبین رشید نے کہا کہ چونکہ ریحام خان کو طلاق کے بعد کوئی خاص مراعات نہیں ملیں تو انہوں نے عمران خان سے کچھ حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا۔
ان کو لندن سے کتاب کے لیے رائیلٹی کی مد میں ایک ملین پاﺅنڈ کی آفر کی گئی،ریحام خان نے بیک اسٹیج ڈپلو میسی اختیار کرتے ہوئے عمران خان سے رابطے کی کوشش کی تاکہ انہیں کچھ نہ کچھ ملے، کیونکہ انہیں طلاق کے بعد کچھ خاص مراعات نہیں مل سکی تھیں،اب ریحام خان اپنی کتاب کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،جہاں تک مجھے علم ہے تو ریحام خان کی کتاب کا پبلشر بھارتی پبلشر ہیں، جس کے برطانیہ میں بھی اچھے تعلقات ہیں، ریحام خان کی کتاب انگلش اور اردو میں بیک وقت شائع کی جائے گی۔