پاکستان

ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے: عامر لیاقت کا دعوی

کراچی 20اکتوبر
2017 (بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ) 
عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد جب انہوں نے عمران خان کیخلاف کالم لکھا تھا تو سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کیخلاف کچھ لوگوں نے نازیبا باتیں کہیں تھیں۔
اس حوالے سے ان سے عمران خان نے ٹیلوفونک رابطہ کرکے معذرت کی تھی۔ عمران خان اس دوران آبدیدہ بھی ہو گئے تھے اور کہا تھا کہ وہ خود اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے اس لیے انہیں یہ قبول نہیں کہ کسی اور کی بھی والدہ کیخلاف کوئی غلط بات کی جائے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے بھی عمران خان سے ان سے متعلق لکھے گئے غلط کالم پر معافی مانگی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button