شہر شہرگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار اور سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا پولیس خدمت مرکز اور پولیس لائنز کا وزٹ

گوجرانوالہ 14 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ریجنل پولیس آفیسرراجہ رفعت مختار نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔وزٹ کے دوران سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ریجنل پولیس آفیسرراجہ رفعت مختارکوریسیکو 15،پولیس خدمت مرکز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔سی پی او اشفاق خان نے کہا کہ عوام الناس کی سہولت اور پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مناسب اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔آر پی او نے اپنے دورے کے دوران زیر تعمیرمنصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ د ور حاضر کے تقاضوں اور ضرورتوں کے مطابق منصوبوں کی فوری تکمیل کی جائے ۔ آر پی او نے پولیس خدمت مرکز اور ریسکیو 15کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ حاضر تقاضوں کے مطابق اس میں میں مزید جدت لائی جائے ۔سی پی او اشفاق خان نے پولیس خدمت مرکز اور ریسیکو 15کی تعمیر نو اور اس کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز سے عوام الناس کو پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ ، ڈرائیونگ لائسنس لرنر پرمٹ ، کرایہ داری رجسٹریشن، ایف آئی آر کی نقل کا حصول، گاڑیوں کی تصدیق جیسی بارہ سہولتیں ایک ہی مرکز پر دستیاب ہیں ۔ ریجنل پولیس آفیسرراجہ رفعت مختارنے ضلعی پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتیں اور پولیس افسران اور جوانوں کی ویلفےئر کے لئے اٹھا ئے جانے والے عملی اقدامات کی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button