کھیل

ریال میڈریڈ نے لیور پول کو چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ،

کیف (نیوز وی او سی آن لائن )چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈریڈ نے لیور پول کو 3-1شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریال میڈریڈ کی جانب سے کریم بینرزیما نے 50 ویں منٹ پر پہلا گول کیا تاہم اس کے چار منٹ بعد ہی لیو ر پول کے کھلاڑی سادیو ما نے 54 منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا , مقابلہ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب ریال میڈریڈ کی جانب سے کیراتھ بیل نے 63 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ۔کیراتھ بیل نے 83 ویں منٹ پر ملنے والے شاندارے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور شاندار ہٹ کر کے ٹیم کو فاتحانہ گول سے نواز دیا اور واضح برتری دلا دی اور جیت میں سب سے اہم کردار ادا کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button