کھیل

ریال میڈرڈ نے اطالوی ٹیم یوونٹس کو 4-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ یوئیفا چیمپیئنز لیگ جیتنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

کراچی / 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کارڈف میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے 20ویں منٹ میں رونالڈو نے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی البتہ سات منٹ بعد ہی یوونٹس کی جانب سے مینڈوزک نے شاندار گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کی ٹیم حاوی رہی اور یوونٹس کی ٹیم بالکل آف کلر نظر آئی۔
کھیل کے 61ویں منٹ میں کیسیمیرو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ تین منٹ بعد ہی رونالڈو نے ایک اور گول داغ کر برتری کو دگنا کردیا۔
کھیل کے 90منٹ میں ریال میڈرڈ کی جانب سے اسنسیو نے گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت پر مہر ثبت کرتے ہوئے مقابلہ 4-1 کردیا۔
ریال میڈرڈ نے چار سالوں میں تیسری جبکہ مجموعی طور پر بارہویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جبکہ اس ٹرافی کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی۔
اس میچ میں فتح گر کارکردگی کی بدولت کرسٹیانو رونالڈو نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ 146بیلن ڈی اور145 کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں جہاں ان کے ممکنہ حریف یوونٹس کے عظیم گول کیپر گیان لوگی بفون ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button