ریاض پیرزادہ کے استعفے کے بعد ن لیگ میں بغاوت، لیگی قیادت نے بڑی یقین دہانی کروا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کے مستعفی ہونے کے بعد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے (ن)لیگ کے سات ممبران پنجاب اسمبلی کی ممکنہ بغاوت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے وفاقی وزیرکااستعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلی پنجاب اور سینیئر وفاقی وزراءنے ریاض پیرزادہ کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کروادی تاہم وفاقی وزیر کی جانب سے تاحال واپسی کا کوئی گرین سگنل نہ مل سکا۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کے تحفظات دور نہ کرنے اور وزارت سے مستعفی ہونے کے بعد جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے (ن) لیگ کے سات ممبران اسمبلی کی ممکنہ بغاوت کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے ریاض پیرزادہ کا استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں منانے کی کوششیں تیز کردیں،انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے بھانجے و ممبر صوبائی اسمبلی کاظم پیرزادہ سمیت جنوبی پنجاب کے سات ممبران صوبائی اسمبلی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے خلاف ممکنہ بغاوت کو روکنے کے لئے وزیر اعلی پنجاب میدان میں آگئے۔