انٹرنیشنل

ریاض:مسلح شخص کی سکول میں فائرنگ،تاحال جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ریاض ۔31مئی2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مسلح شخص نے سکول میں فائرنگ کردی،جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیاپراپنے بیان میں کہاکہ ریاض میں سکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی ۔تاہم ابھی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔سکیورٹی فورسزنے سکول کے چاروں اطراف کنٹرول سنبھال لیاہے۔سکول کی عمارت سے مسلح شخص کوقابوکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکی سفارتخانے کاکہناہے کہ مسلح شخص تاحال سکول کے اندرہی موجودہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button