ایڈیٹرکاانتخاب

ریاست نے مخالفین کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا پیسے کی چمک میں وفاداریاں تبدیل کی جاتی ہیں: رضا ربانی

کراچی(آئی این پی) چیئرمین سینٹ آف پاکستان میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ادب اور شاعری سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ریاست نے ملک سے کافی کلچر ختم کیا جس سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے وہ اتوار کو آرٹس کونسل کراچی میں سید جعفرالحسن کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقعے پر خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ریاست نے مخالفین کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا پیسے کی چمک میں وفاداریاں تبدیل کی جاتی ہے ۔فوجی عدالتوں پر میری پوزیشن آج بھی واضح ہے میں فوجی عدالتوں کے خلاف ہوں ، فوجی عدالتوں کے خلاف مجھے آئین نے نہیں روکا لیکن میری بزدلی نے روکاتھا۔اگر میں بزدل نہ ہوتا تو سینٹ سے استعفی دے دیتا، میں نے استعفی نہیں دیا اور راہ فرار اختیار کیا۔ فوجی عدالتوں کے بل کے وقت میرے پاس دو راستے تھے یا تو سینٹ کے ایوان میں نہیں بیٹھتا اور چھپ کر بل پر دستخط کردیتا، دوسرا راستہ یہ تھا کہ میں نے بل کی مخالفت کی جس کے بعد اخلاقی طور پر میری جیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے سیاسی جماعتیں ریاست کی لگائی گئی چھوٹی چھوٹی اگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان بننے سے لیکر آج تک دفاع ،خارجہ امور اور قومی سلامتی راولپنڈی کے کنٹرول میں ہیں۔ جب تک پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے خلاف ہو ں کیونکہ یہ کمیٹی مسائل حل نہیں کرسکتی مسائل پارلیمنٹ کے اندر حل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کوسنجیدگی سے کام کرنا ہوگا اور پارلیمنٹ اسی وقت مضبوط ہوگی جب سیاسی قیادت ایماندار ہوگی، اگر میری الماری میں بیگ پڑے ہوں گے تو میں کیسے اسٹینڈ لے سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button