رہزنی ، ڈکیتی او ر سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث نبیل عرف نبیلا گروہ کے پانچ ارکان گرفتار۔
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
رہزنی ، ڈکیتی او ر سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث نبیل عرف نبیلا گروہ کے پانچ ارکان گرفتار۔
06موٹر سائیکل، پانچ پسٹل ،موٹر سائیکل کھولنے والے او زار، متعدد موبائل فونز اورنقدی برآمد ۔ مفرور ارکان کی گرفتاری کے لئے چھاپے۔
گوجرانوالہ :- ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظرایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزنی ، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث نبیل عرف نبیلا گروہ کے پانچ ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھ موٹر سائیکل، پانچ پسٹل، موٹر سائیکل کھولنے والے اوزار ، متعدد موبائل فونز ، نقدی اور گولیاں برآمد کی ہیں ۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں نبیل عرف نبیلا انصاری سکنہ چاہ صرافاں ، ذوالفقار مغل سکنہ کنگنی والا، افضال موچی سکنہ صادق روڈ، فیصل مسیح سکنہ گھوڑے شاہ روڈرمضان پورہ اور عمران سکنہ گلہ کمہاراں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایس پی آپریشنز محمدندیم کھوکھر نے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ چودھری بدرمنیر گل کو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری بارے خصوصی احکامات جاری کئے۔جنہوں نے اپنی نگرانی میں اے ایس آئی شاہد رضا، اے ایس آئی محمد طیب، عبدالرزاق ہیڈ کنسٹیبل و دیگران پر پولیس ٹیم تشکیل دے کر ٹیم ممبران کوملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ٹیم نے اپنے مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت د یتے ہوئے ، پیشہ وارانہ مہارت برؤئے کار لاتے ہوئے اور سائنسی آلات کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ سٹریٹ کرائم سمیت موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مختلف تھانہ جات کو مطلوب ہیں ۔ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل چھین کر اسے اپنے گھروں میں لے جاتے اور سپےئر پارٹس الگ الگ کر کے مقامی سطح پر فروخت کر دیتے۔مزید براں وہ چھینا ہوا موٹر سائیکل آٹھ /دس ہزار روپے میں جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں فروخت کر دیتے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔تھانہ باغبانپورہ کی اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے ایس ایچ او باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی جبکہ سماجی تنظیموں نے تھانہ باغبانپورہ پولیس کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض سے غافل نہیں ۔شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔