پاکستان
رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرلیا گیا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کوئٹہ میں20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے خالی سڑک پر پولیس اہل کار کو کچل دیا تھا۔ پولیس نے تفتیش کی بجائے پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا تھا۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کوگرفتارکرلیاگیاہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
سرفرازبگٹی نے ٹریفک سارجنٹ کےاہلخانہ سےتعزیت کا اظہار بھی کیا۔