پاکستان

روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں: وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد 5 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلیے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق رونگیا کے مسلمانوں پر برما کی فوج اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر دنیا بھر کے ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ برما کی فوج اور حکومت کی جانب سے اب تک ہزاروں رونگیا مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔
اس حوالے سے اب وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں۔ پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلیے پرعزم ہے۔روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور تشدد کا خاتمہ عالمی برادری کیلیے چیلنج ہے۔ او آئی سی انسانی حقوق کمیشن پرتشدد واقعات کے خاتمے کیلیے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیرخواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی شہریت سے متعلق کوفی عنان کے شفارشات پر عمل درآمد کیا جائے۔ جبکہ پاکستان میانمار، فلسطین اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button