انٹرنیشنل

روہنگیا مسلمانوں کے بچوں پر برمی حکومت کی جانب سے مسلمانوں والے نام رکھنے پر پابندی عائد

اسلام آباد 15 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
روہنگیا مسلمانوں کے بچوں پر برمی حکومت کی جانب سے مسلمانوں والے نام رکھنے پر پابندی عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں برمی حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا خوفناک عمل جاری ہے، وہیں روہنگیا مسلمانوں پر مزید انسانیت سوز مظالم کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایک غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے بچوں پر برمی حکومت نے مسلمانوں والے نام رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جبکہ روہنگیا مسلمانوں پر ان کی انتہائی بری معاشی حالت ہونے کے باوجود ظالمانہ ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ ایک چھوٹے سے کام سے لے کر بڑے کام کیلئے روہنگیا مسلمانوں کو بھاری ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ایسے میں روہنگیا مسلمانوں کے پاس ملک چھوڑنے کے سوا اور کوئی حل باقی نہیں رہ جاتا۔ تاہم اس معاملے میں بھی برمی فوج مسلمانوں کو روک کر ان کے قتل عام سے گریز نہیں کرتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button