ایڈیٹرکاانتخاب
رومانیہ کے صدر نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار سیول شائدہ کو مسترد کر دیا
بخارسٹ(نیوز وی او سی)رومانیہ کے صدر کلاوس یوہانیس نے سوشل ڈیموکریٹس کی وزیراعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار سیول شائدہ کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کی امیدوار سیول شائدہ اگر منتخب ہو جاتیں تو وہ رومانیہ کی پہلی خاتون مسلمان وزیراعظم ہوتیں، تاہم صدر یوھانیس نے ان کو مسترد کرنے کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے،سیول شائدہ کو ان کے کم سیاسی تجربے کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ صرف ایک بار علاقائی وزیر رہ چکی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کمپنی کے وکیل کو امریکہ کا خصوصی مندوب برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا
واضح رہے کہ پی ایس ڈی جماعت نے رواں ماہ پارلیمانی انتخاب جیتا تھا اور اسے امید تھی کہ وہ ایک مخلوط حکومت قائم کر لے گی۔