انٹرنیشنل
رومانیہ کو پیٹریاٹ ائر ڈیفنس سسٹم فروخت کرینگے ، امریکا کا اعلان

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رومانیہ کوپیٹریاٹ ائر ڈیفنس سسٹم اورمتعلقہ ساز و سامان فروخت کرے گا ، سیاسی مبصرین نے کہا کہ امریکی کانگریس کو ٹرمپ انتظامیہ کے اس اعلان پر اعتراض کا آئینی حق حاصل ہے ، تاہم اگر کانگریس کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو اسے 30 روز کے اندر رومانیہ کو پیٹریاٹ ائر ڈیفنس سسٹم کی فروخت پر اپنے موقف کا اظہار کرنا ہو گا ، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق تجزیہ نگاروں نے مزید کہا کہ امریکا کے اس اعلان پر روس کی ناراضی کا بھی امکان ہے ۔