صحت

روشن آنکھوں اور خوبصورت ہونٹوں کیلئے مفید غذائیں

آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کےلیے کیوی کے قتلے عین اسی طرح گول دائروں میں کاٹ لیجئے جس طرح کھیرے کی ٹکڑے کاٹے جاتے ہیں۔ اس کے بعد 5 سے 10 منٹ تک انہیں آنکھوں پر رکھیے اور اس کے بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیجئے۔ صرف چند دنوں میں آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے جادوئی انداز میں غائب ہوجائیں گے۔

کدو کے بیج
کدو(پمپکِن) کے بیج ایک اہم دھات جست (زِنک) سے مالامال ہوتے ہیں۔ ان میں کئی اہم امائنو ایسڈز کے علاوہ سیروٹونِن نامی ہارمون بھی پایا جاتا ہے۔ زِنک چہرے اور جلد کو جوان اور تازہ رکھنے، کیل مہاسوں کو بھگانے اور انفیکشنز سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کدو کے بیج کھانے سے ہونٹ گلابی اور نمی سے بھرپور دکھائی دیتے ہیں۔

ہلدی
ہلدی پاک و ہند میں ہزاروں برس سے دیسی میک اپ کے طور پر استعمال ہورہی ہے۔ جلد کےلیے ہلدی ایک بہترین ٹانک ہے اورکھانوں میں اس کا باقاعدہ استعمال چہرے پر بھی نکھار کی وجہ بنتا ہے۔
کچے دودھ میں نصف چمچہ ہلدی ملاکر اسے اپنے ہونٹوں اور چہرے پر لگائیے۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیجیے تاکہ ہلدی دودھ سمیت جذب ہوجائے۔ آپ نوٹ کریں گی کہ چہرہ اور ہونٹ دونوں کی رنگت اور ملائمت پر فرق پڑا ہے۔
ہلدی کا استعمال جھائیوں کو دور کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ بناتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button