روشنیوں اور دلکش مجسموں سے بنا دبئی لائٹ گارڈن
ہر جانب لاتعداد رنگ برنگی روشنیاں، اَن گنت دیوہیکل ماڈلز اور سینکڑوں جھلملاتے جگمگاتے درختوں سے بھرے دبئی کے لائٹ گارڈ ن کی رعنائیاں آج کل عروج پر ہیں۔
یہ انوکھا لائٹ گارڈن فنِ تعمیرات کا جیتا جاگتا نمونہ ہے جس میں رکھے حیرت انگیز ماڈلز کو ناکارہ اشیاء کودوبارہ قابلِ استعمال بناتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
سحرانگیز نظارہلیے اس لائٹ گارڈ ن میں90ہزارپھول اورگل دانوں کے ماڈلز ہیں جن کے لگیں ہزاروں روشنیاں ان کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں-
صرف یہی نہیں بلکہ 12میٹر بلند برج خلیفہ کا ماڈل اور90ہزار پرانے چینی کے ناکارہ کپوں، پلیٹو ں اور چمچوں سے تیار کردہ شیخ زیدمسجد کے ماڈل کو بھی اس لائٹ گارڈن کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ یہاں موجودپودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصبکیے گئے ہیں۔
3 لاکھ 30 ہزار خالی بوتلوں میں چمکنے والا رنگین لیکوئیڈ بھر کر آرٹسٹوں نے گارڈن کا حصہ بنایا جو دن کیساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں جگنو کی طرح جگمگاتے ہوئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
لا تعدادناکارہ اشیاء سے بنے ماڈلزاور کئی میٹر پر پھیلے وسیع و عریض پارک میں تمام درختوں، پودوں پھول،جھاڑیوں سے سجے اس لائٹ گارڈ ن کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔