روس کے ساتھ شام بارے خفیہ معلومات کا تبادلہ غیردانشمندانہ فعل ہو گا، امریکی جنرل

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ اگر شام کے حالات و واقعات کے بارے میں خفیہ معلومات کا روس کے ساتھ تبادلہ کیا گیا تو یہ ایک غیردانشمندانہ فعل ہو گا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے جنرل نے اصرار کیا کہ شام میں داعش کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایسی معلومات کا تبادلہ کسی مشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے عام کی جانے والی دستاویزات میں داعش کے خلاف مشترکہ کارروائیوں میں خفیہ معلومات کے تبادلے کا تواتر سے ذکر شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں