انٹرنیشنل

روس کے سابق ڈبل ایجنٹ کی بیٹی نےمدد کی روسی پیشکش مسترد کردی

روس کے سابق ڈبل ایجنٹ کی بیٹی نے روس کی جانب سے مدد کی پیش کش مسترد کردی ہے، یولیا اسکرپل کا کہنا ہے کہ روسی حکام نے رابطہ کیا تھا مگر میں ان کی خدمات نہیں لینا چاہتی۔
زہریلے مواد کے شکار ہونے والے روس کے سابق ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی یولیا اسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں، یولیا نے ایک محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے بعد پولیس کے ذریعے بیان جاری کیا ہے، جس میں یولیا کا کہنا ہے کہ اسے روسی سفارت خانے کی مدد نہیں چاہیے اور نہ ہی اس کا خاندان اس کی ترجمانی کرسکتا ہے۔
زہریلے مادے سے متاثر ہونے والے روسی ڈبل ایجنٹ کی بیٹی یولیا کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ ہے اور بہتر محسوس کررہی ہے مگر ابھی میڈیا کو انٹرویو نہیں دے سکتی، تاہم ایک روز وہ میڈیا کو انٹرویو دے گی، اس وقت تک کوئی ان کی ترجمانی نہ کرے۔
دوسری جانب روس نے الزام عائد کیا ہےکہ برطانوی حکام نے کرنل سرگئی اور یولیا کو زبردستی روکا ہوا ہے، روسی سفارت کار کے مطابق یہ دونوں روسی شہری ہیں اور انہیں ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی، یولیا کے بیان کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کیوں کہ برطانیہ ایک روسی شہری سے زبردستی بیان دلوا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button