روس کے اعلیٰ حکومتی رہنما کا تہلکہ خیز اعلان: ایران کو نیوکلیئر وارہیڈز دینے پر غور
: بین الاقوامی ڈیسک
: ماسکو / تہران / واشنگٹن
روس کے اعلیٰ حکومتی رہنما کا تہلکہ خیز اعلان: ایران کو نیوکلیئر وارہیڈز دینے پر غور
روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق صدر و وزیرِاعظم دمتری میدویدیف نے ایک انتہائی اہم اور دھماکہ خیز بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک، بالخصوص روس، ایران کو نیوکلیئر وارہیڈز دینے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کی تین بڑی ایٹمی تنصیبات—فردو، نطنز اور اصفہان—پر بمباری کی، جس کے بعد خطے میں تناؤ شدید ہو چکا ہے۔
روسی رہنما نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو “کچھ معمولی نقصان” ضرور پہنچا، مگر مٹیریل اور تنصیبات کو مکمل تباہ نہیں کیا جا سکا۔ ان کے مطابق ایران پہلے ہی اپنے جوہری مواد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکا تھا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایران کو نیوکلیئر وارہیڈز مل گئے تو اسے کسی تجربہ گاہ یا تیاری کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ اس کے پاس پہلے سے بیلسٹک، کروز اور ہائپر سونک میزائلز موجود ہیں جو ان وارہیڈز کو داغنے کے لیے تیار ہیں۔
روس کے اس سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران پر حملہ ہوا ہے تو اب روس، ایران کی بقا اور توازنِ قوت کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ ان کے مطابق “ایران کو شکست دینا اب ناممکن ہے”، اور اگر حالات مزید خراب ہوئے تو روس براہِ راست مداخلت کے لیے تیار ہے۔
بیان کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ہنگامی طور پر ماسکو پہنچ چکے ہیں، جہاں صدر پیوٹن سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں ممکنہ طور پر ایران کو جوہری وارہیڈز کی فراہمی کا عملی فریم ورک طے کیا جا سکتا ہے۔
میدویدیف کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے سفارت کاری کو دفن کر دیا ہے۔ اس اعلان نے واشنگٹن اور تل ابیب میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
—
وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ بیان عالمی سفارت کاری اور سیکیورٹی کے لیے ایک الارمنگ موڑ ہے۔ اگر ایران کو واقعی نیوکلیئر وارہیڈز فراہم کر دیے گئے تو مشرقِ وسطیٰ کا پاور بیلنس مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا، اور خطہ تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے۔ روس کی کھلی مداخلت اور ایران کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان دراصل امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے ایک اسٹریٹیجک پیغام ہے کہ اگر ایران گرتا ہے، تو روس اسے تھامے گا۔
—
وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، بین الاقوامی ذرائع اور سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ مزید پیشرفت کے ساتھ معلومات میں ترمیم ممکن ہے۔
VOC/018/220625






