انٹرنیشنل

روس کیساتھ تعمیری انداز میں کام کرنا وقت کی ضرورت :ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرنے کو وقت کی ضرورت اورروس کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی کو خارج از امکان قرار دیدیا ۔ ہیمبرگ سے واشنگٹن پہنچنے پر ٹرمپ نے کہاکہ جی20سمٹ میں انہوں نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں امریکی انتخابات میں مبینہ مداخلت، شام کی صورتحال اور سائبر سکیورٹی یونٹ سمیت اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پیوٹن کے ساتھ دو مرتبہ امریکی انتخابات میں مداخلت بارے بات کی لیکن روسی ہم منصب نے اسے سختی سے مسترد کیا جبکہ میں پہلے ہی اس بارے میں اپنا بیان دے چکا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں شام کی صورتحال اور بہت سے علاقوں میں سیز فائر پر بات چیت بھی کی گئی جس کا مقصد انسانی جانوں کو بچانا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button