انٹرنیشنل

روس میں کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے15سو مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتے کرپشن کے خلاف عوامی احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔احتجاج کی کال اپوزیشن پارٹی کے لیڈر الیکسی نیوالنی نے دی تھی جنہوں نے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کہ ذریعے اس احتجاج سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر مہم بھی چلا ئی گئی تھی ۔ احتجاج مہم کے بعد ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کرپشن ختم کرو کے پلے کارڈ اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ا پوزیشن کی ہڑتال کی کال پر مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ 823افراد کو ماسکو میں اور600سے زائد کو سینٹ پیٹرز برگ میں گرفتار جبکہ اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو 30روز کے لیے جیل میں بند کر دیا گیا ہے ۔
سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری، مزیدمستقل ارکان کی شمولیت سے اتفاق نہیں:پاکستان
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جس کے بعد حکومت نے پولیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم الیکسی نیوالنی سمیت تقریبا ایک ہزار لوگوں کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔حکومت کی جانب سے چند مخصوص مقامات پر عوام کے جمع ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ یونیورسٹیز کے طلبہ کو احتجاج میں شامل ہونے کی صورت میں یونیورسٹی سے نکالنے کی بھی شرائط نافذ کر رکھی گئی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button