انٹرنیشنل
روس دنیا میں بے امنی پھیلانے سے باز آجائے ، ڈونلڈ ٹرمپ
وارسا (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات سے قبل روس پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں بے امنی پھیلانے سے باز آجائے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے دوسرے غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم روس پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرائن اور دنیا بھر میں عدم استحکام کی سرگرمیاں اور ایران اور شام میں حکومتوں کی حمایت بند کردے ۔ اس کے بجائے وہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف جنگ اور تہذیب کے دفاع کے لیے ذمے دار اقوام میں شامل ہوجائے ۔