انٹرنیشنل

روس اور ترکی نے مل کر امریکی جنگی جہاز تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

ماسکو(ویب ڈیسک) شام پر امریکی حملے کے بعد شام، روس اور ایران نے مل کر امریکہ کو آئندہ حملہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور اب روس، ایران اور ترکی متحد ہو گئے ہیں اور امریکہ کے خلاف ایسا اقدام اٹھانے کی تیاری کر لی ہے جس کے متعلق امریکیوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوںکے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکی قیادت میں لڑنے والی نیٹو افواج کے جنگی طیاروں کو شام کے محفوظ علاقوں (Safe Zones)میں پرواز کرنے سے روک دیا جائے گا۔ اس معاہدے پر عملدرآمد کل سے شروع ہو گا۔یہ بات روسی فوج کے سینئرافسر سرگئی روڈسکوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”تینوں ملک یہ اقدام شام کے پناہ گزینوں کو گھر واپس لانے اور ان تک امدادی سامان پہنچانے کی غرض سے اٹھا رہے ہیں کیونکہ محفوظ علاقوں میں نیٹو کے جنگی طیاروں کی پرواز اس میں مخل ہوتی ہے اور بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ4زون ہیں جہاں سے نیٹو طیاروں کو گزرنے سے روکا جائے گا۔ جن علاقوں میں یہ زون موجود ہیں وہ شامی جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔“ سرگئی روڈسکوئی کا کہنا تھا کہ ”روس ان علاقوں میں پہلے ہی بمباری بند کر چکا ہے۔ اب کل سے نیٹو طیاروں کو بھی روک دیا جائے گا۔ اور اگر انہوں نے اس کی خلاف ورزی کی تو ہم انہیں مار گرائیں گے۔“ شام پر امریکی حملے کے بعد شام، روس اور ایران نے مل کر امریکہ کو آئندہ حملہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اور اب روس، ایران اور ترکی متحد ہو گئے ہیں اور امریکہ کے خلاف ایسا اقدام اٹھانے کی تیاری کر لی ہے جس کے متعلق امریکیوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے مابین ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکی قیادت میں لڑنے والی نیٹو افواج کے جنگی طیاروں کو شام کے محفوظ علاقوں (Safe Zones)میں پرواز کرنے سے روک دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button