انٹرنیشنل
روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مشقوں کیلئے پاکستانی فوج کو روس آنے کی دعوت دے دی
اسلام آباد 09جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آستانہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مشقوں کیلئے پاکستانی فوج کو روس آنے کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کے شہر آستانہ میں سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادی میر پوٹن نے مشقوں کیلئے پاکستانی فوج کو روس آنے کی دعوت دے دی ہے۔ روسی صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر زور دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ چونکہ روسی فوجی دستے گزشتہ برس مشقوں کیلئے پاکستان گئے تھے لہذا اب پاکساتنی فوجی دستوں کو بھی مشقوں کیلئے روس آنا چاہیے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت فوجی دستے کو مشقوں کیلئے رواں برس روس بھیجنے کیلئے رضامند ہے۔