روسی صدر ولادیمیر پوتن کا قازان میں اسلامی اقتصادی کانفرنس سے خطاب: اسلامی دنیا کے ساتھ تاریخی تعلقات اور مستقبل میں قریبی تعاون پر زور

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا قازان میں اسلامی اقتصادی کانفرنس سے خطاب: اسلامی دنیا کے ساتھ تاریخی تعلقات اور مستقبل میں قریبی تعاون پر زور

تاریخ: 14 مئی 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے قازان (ریاست تاتارستان) میں جاری روس-اسلامی عالمی اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کو سراہا اور مستقبل میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر پوتن نے کہا:
“ہم اسلامی ممالک کے ساتھ اپنا مؤثر تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم کہتے ہیں کہ اسلامی برادری کے ساتھ ہمارے صدیوں پر محیط اچھے تعلقات رہے ہیں، اور ہم انہیں نئی جہتوں سے مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے روس کے اندر مسلم برادری کے مثبت کردار کو بھی اجاگر کیا اور اسلامی دنیا کو روس کا قدرتی اقتصادی و سیاسی شراکت دار قرار دیا۔

یاد رہے کہ قازان میں جاری یہ کانفرنس اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے کئی رکن ممالک کے نمائندوں اور سرمایہ کاروں کو اکٹھا کر رہی ہے، جہاں تجارت، تعلیم، زراعت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شراکت داری جیسے موضوعات پر گفتگو ہو رہی ہے۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں