روسی صدر نے ٹرمپ کی فتح کیلئے آپریشن کا حکم دیا، امریکی اخبار
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
امر یکی انتظا میہ آ پر یشن با رے آ گا ہ تھی ،ایکشن لینے کے بجائے صرف روسی صدر کو خبردار کیا ، واشنگٹن پو سٹ
ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صدارتی انتخابات سے بہت پہلے ہی سی آئی اے کے علم میں تھا کہ روسی صدر نے ٹرمپ کو فتح دلانے کے لیے آپریشن کا حکم دیا ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے کے پاس گزشتہ سال اگست میں ایسی انٹیلی جنس معلومات تھیں جن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ذاتی طور پر ایک آپریشن کا حکم دیا تھا جس کا مقصد صدر ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں فتح دلانا تھا۔
اخبار کے مطابق اس حوالے سے اس وقت کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا مگر انتظامیہ نے انتخابات کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کے بجائے صرف روسی صدر کو خبردار کیا اور اس پر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے تھے۔جب صدر ٹرمپ غیر متوقع طور پر صدر منتخب ہوگئے تو اس وقت انٹیلی جنس حکام نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں اس بارے میں پہلے ہی سخت ایکشن لے لینا چاہئے تھا۔