انٹرنیشنل

روسی صدر نے جرمن چانسلرکوفون کر کےشام کے خلاف اشتعال انگیزی پر انتباہ

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر دوما پر کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ حملے کے بارے میں قیاس آرائی اور اشتعال انگیزی پر خبردار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں لیڈروں نے مغربی ممالک کی جانب سے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کے الزامات سمیت اس جنگ زدہ ملک کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔روس کی جانب سے اس بات پر زوردیا گیا کہ اس معاملے میں اشتعال انگیزی اور قیاس آرائی ناقابل قبول ہوگی۔جرمن حکومت کے ترجمان سٹیفن سیبرٹ نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی کہ شام کی صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور چانسلر میرکل نے شامی شہر دوما میں کیمیائی گیس کے نئے حملوں کی مذمت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button