انٹرنیشنل
روسی صدر اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں :پیوٹن
ماسکو(نیوز وی او سی آن لائن )روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ، جس دوران پیوٹن کا کہناتھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر کا کہناتھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بات چیت خوش آئندہو گی ،دونوں ملاکوں میں مذاکرات ے علاقے میں استحکام آئے گا ۔اس موقع پر فلسطینی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہاہے ،روس کی انسداد دہشتگردی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں ۔