Draft

رنویر جب ساتھ ہو تو پھر کسی کی ضرورت نہیں ہوتی، دپیکا پڈوکون

ممبئی: بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ جب رنویر اور میں ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں بالی وڈ انڈسٹری میں خاص مقام حاصل کیا، آج دپیکا کی اداکاری کے چرچے صرف بھارتی فلم انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ ہالی وڈ میں بھی ہوتے ہیں۔ ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی دپیکا کی ون ڈیزل کے ساتھ دوستی کے بھی کافی چرچے رہے ہیں۔ لیکن دپیکا کی رنویر سے دوستی کی بات ہی الگ ہے۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان جاری دوستی نہ صرف کافی عرصے سے قائم ہے بلکہ دونوں کے درمیان دوستی اتنی گہری ہے کہ دونوں متعدد بار ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے نظر آئے ہیں، کچھ دنوں قبل دونوں کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔
دپیکا کا کہنا ہے کہ جب میں اور رنویر ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں کرنا چاہا جو وقت کی قید میں ہو، میرا یقین ہے کہ رشتے خود ہی راستہ بناتے ہیں جب کہ جہاں تک میرے اور رنویر کے تعلق کی بات ہے تو یہ ایک دن اپنے طریقے سے خود واضح ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button