رشوت کا بھانڈہ پھوٹنے پرٹریفک پولس کا صحافی پر حملہ
رشوت کا بھانڈہ پھوٹنے پرٹریفک پولس کا صحافی پر حملہ راشی اور بددیانت ٹریفک انسپکٹر جعل سازی کی نشاندہی پر آپے سے باہر ہوگیا،ساتھیو ں سمیت مقامی صحافی پر حملہ،شدید تشدد کا نشانہ بنایا،بیان کیا جاتا ہے کہ مقامی صحافی میاں عبدالجبار طاہر کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ڈرائیونگ لائسنسگ کی ٹرائی کے روز لوگوں مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض پاس اور نذرانہ نہ ملنے پر فیل کردیا جاتا ہے جس پر مقامی صحافی اپنے فرائض کی بجاآوری کیلئے پرانی جیل جس جگہ لائسنس حاصل کرنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لیا جارہا تھا وہاں پہنچ گیا،کچھ دیر بعد ایک خوش لباس شخص آیا تو مذکورہ انسپکٹر نے تمام امیدواروں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فوری طور پر اس سے ٹرائی لی جس میں وہ فیل ہوگیا اور گاڑی کو چلانے میں ناکام رہا جس کی ویڈیو مذکورہ صحافی نے بنالی،جب اس شخص کے متعلق موٹر وہیکل ایگزامینرسے پوچھا تو اس سے قبل کہ محمد اظہر نواب موٹر وہیکل ایگزامینر کوئی جواب دیتا راشی،بددیانت اور بدزبان ٹریفک انسپکٹر جی ایم قمر سیخ پا ہوگیا اور اپنے چند چیلوں کی مدد سے صحافی پر حملہ کردیا اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور غلیظ گالیاں دیتا رہا اور دھمکیاں دیں کہ اگر دوبارہ کبھی ٹیسٹ والی جگہ پر آنے کی کوشش کی تو پھر یہاں سے زندہ واپس نہیں جاؤ گے،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صحافیوں نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف،چیف سیکرٹری پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس،ایس پی ٹریفک پولیس فیصل آباد ریجن فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ راشی ٹریفک انسپکٹر کب فوری طور پر معطل کرکے انکوائری کی جائے اور ضلع بدر کیا جائے،اگراسے ضلع بدر نہ کیا گیا تو صحافی احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔