انٹرنیشنل
رخائن میں قیام امن کی کوشش جاری ہے:آنگ سان سوچی
ینگون (یو این پی) میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ رخائن میں قیام امن کی کوشش جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنے خطاب میں آنگ سان سوچی کاقومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہناتھاکہ انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو رخائن ریاست میں قیام امن کی کوشش کرے گی۔میری کمیٹی حکومت بنگلہ دیش سے مذاکرات کر رہی ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کی واپسی ممکن ہو سکے۔دوسری جانب میانمار کی ملکی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان مقامی لوگ نہیں ہیں۔