انڈیاشوبز

رجنی کانت کو اسپتال منتقل کردیا گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کو پیٹ کی شدید تکلیف کے باعث چنئی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارت
اکتوبر 1, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت کو پیٹ کی شدید تکلیف کے باعث چنئی کے اپولو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رجنی کانت کا آج کے میڈیکل پروسیجر ہونے کا امکان ہے، رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ اداکار حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔

رجنی کانت کے اہل خانہ یا اسپتال کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اداکار کی صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ ان کے میڈیکل پروسیجرکی نگرانی ماہر امراض قلب ڈاکٹر سائی ستیش کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 2020 میں اداکار نے اسی اسپتال میں باقاعدہ صحت کا چیک اپ کروایا تھا۔

چنئی کے کاویری اسپتال کا کہنا ہے کہ 2021 میں سپر اسٹار کیروٹڈ آرٹری ریواسکولرائزیشن (Carotid Artery revascularisation)کے پروسیجر سے بھی گزرے تھے۔

اس سے قبل اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں تامل سپراسٹار نے امیتابھ بچن کے پیر چھونے کی کوشش کی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

انسٹاگرام پر مذکورہ واقعے کی ویڈیو کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے اور ملتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی امیتابھ بچن نے ہاتھ آگے بڑھایا، تامل اسٹار نے ان کے پاؤں چھونے کی کوشش کی، امیتابھ نے جلدی سے ان کا ہاتھ پکڑا اور پھر انھیں گلے لگا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button