رجنی کانت بھی اکشے کمار کی اداکاری کے مداح

ممبئی میں رجنی کانت کی بلا ک بسٹر فلم روبوٹ کے سیکیول 2.0 کے حوالے سے تقریب میں منعقد ہوئی جس میں فلم میں شامل رجنی کانت، اکشے کمار، ایمی جیکسن، میوزک ڈائریکٹر شنکر اور اے آر رحمان کے علاوہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض کرن جوہر نے نبھائے۔
تقریب میں فلم کے مخصوص حصوں کو دیکھ کر شرکا نے اداکاری اور تیکینکی عملے کی مہارت کے تعریف کی۔ اس موقع پر رجنی کانت کا کہنا تھا کہ گو کہ فلم میں اکشے کمار کا کردار منفی ہے لیکن فلم کے اصلی ہیرو وہی ہیں، اگر انہیں کرداروں کے انتخاب کا کہا جاتا تو وہ اکشے کمار کا کردار ادا کرنا پسند کرتے۔
واضح رہے کہ 2.0 کو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر ہندی اور تمل سمیت کئی زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں