انٹرنیشنل

راہول غیرسنجیدہ سیاستدان یا مودی بھارت پر بوجھ؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو غیر سنجیدہ سیاستدان قرار دیا تو سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے انہیں بھارت پر بوجھ قرار دیدیا۔
گزشتہ روز کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے طلبہ سے خطاب میں کہا تھاکہ میں 2019ء کے الیکشن کے بعد وزارت عظمیٰ سنبھالنے کےلئے تیار ہوں۔
راہول غیرسنجیدہ سیاستدان یا مودی بھارت پر بوجھ؟
بھارتی وزیراعظم نےجلسہ عام سے خطاب میں راہول گاندھی کے اس بیان پر اپوزیشن جماعت کے صدر کو غیر سنجیدہ سیاستدان قرار دیا اور کہا کہ جمہوری نظام میں ایسے بیانات انتہائی سطحی ہوتے ہیں،وہ اتحادی سیاست اہمیت اور اتحادی جماعتوں کی سینئر قیادت کوعزت دینے کی اہمیت سے ناواقف ہیں۔
انہوں نے خطاب میں یہ بھی کہا کہ پنچایت سے لے کر دہلی تک کی سیاست کا نظام بدل چکا ہے اس تلخ حقیقت کو لگتا ہے راہول گاندھی جی نظر انداز کررہے ہیں۔
راہول غیرسنجیدہ سیاستدان یا مودی بھارت پر بوجھ؟
نریندر مودی کے دھواں دھار خطاب کا جواب کانگریس کے سینئر رہنما غلام بنی آزاد نے یوں دیا کہ انہیں ملک پر بوجھ قراردیدیا اور کہا کہ مودی خود کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کرتے ہیں لیکن وہ یہ حقیقت نہیں جانتے کہ وہ بھارت پر بوجھ ہیں۔
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سیاست کو پیسے کی طاقت کے گرد گھومتی قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم کے جلسوں میں لوگ خود چل کر نہیں آتے بلکہ انہیں پیسے دے کر لایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button