Draft

راکھی ساونت گرو گرمیت سنگھ کی ’’بیٹی ‘‘ بن گئیں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم ’’کب ہو گا انصاف ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ فلم میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں اور ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت ادا کریں گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فلم 22دسمبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی ،فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو بھی فلم میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی ۔ دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی پریت کو 4سال سے جانتی ہیں ،راکھی کا کہنا ہے کہ ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button