راکھائن میں تشدد کے حالیہ واقعات ناقابل قبول ہیں
اقوام متحدہ 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سماجی استحکام برقراررکھنے کیلئے میانمر حکومت کی کوششیں قابل فہم ہیں چین کے وزیرخارجہ کی انڈونیشیا کی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اظہار خیال
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گذشتہ روز یہاں انڈونیشیا کے اپنے ہم منصب رتنو مرسودی سے ملاقات کی اور میانمر کی ریاست راکھائن کی صورتحال اور دوطرفہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔وانگ نے کہا کہ میانمر کی ریاست راکھائن میں تشدد کے حالیہ واقعات ناقابل قبول ہیں اور سماجی استحکام برقرار رکھنے میں میانمر حکومت کی کوششیں قابل فہم ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ روہنگیا کے مسئلہ جو کافی پرانا ہے ، پیچیدہ اور حساس ہے، یہ بات ناگزیر ہے کہ کشیدگی میں کمی کی جائے ، معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے سے گریز جائے ، انسانی بحران کے پھیلائو کی روک تھام کی جائے اور مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوششوں میں میانمر اور بنگلہ دیش کی حمایت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چین تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔
رتنو نے کہا کہ سب سے بڑا اسلامی ملک ہونے کے ناطے انڈونیشیا کو راکھائن کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے اور صورتحال کو بگڑنے سے بچانے اور کوئی تلاش کرنے میں میانمر اور بنگلہ دیش کی مدد میں مثبت کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا چین کے ساتھ صلاح مشورہ رکھنے پر آمادہ ہے اور چین کے موقف کو سراہتا ہے