راولپنڈی کے شہری اپنے گمشدہ ایم این اے کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرنیوالے ہیں
راولپنڈی ۔18دسمبر2017ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
،چوہدری حسنین
پنڈی مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور رہے گا ،نقب لگانے والوں کی دلی مرادیں پوری نہیں ہونگی،رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ
راولپنڈی کے شہری اپنے گمشدہ ایم این اے کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرنیوالے ..
مسلم لیگ یوتھ ونگ راولپنڈی کے رہنماء چوہدری حسنین نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شہری اپنے گمشدہ ایم این اے کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرنے والے ہیں ،پنڈی مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور رہے گا ،نقب لگانے والوں کی دلی مرادیں پوری نہیں ہونگی۔اتوار کو اپنے بیان میں چوہدری حسنین گوجر نے کہا کہ میاں نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں ،دل میں حکمرانی کرنے والے لیڈر وں کو عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا ،پنڈی کے ایک حلقے کے ووٹرز اپنے گمشدہ ایم این اے کے لیئے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کرنے والے ہیں ،وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے اس ایم این اے نیکبھیمڑ کے اپنے حلقے کو نہیں دیکھا ، ،پنڈی مسلم لیگ(ن) کا قلعہ تھا اور قلعہ رئیگا ، اب کسی کو نقب لگانے نہیں دی جائیگی