راولپنڈی فیض آباد کے علاقے میں ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے 2 نجی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور خواتین عملے پر تشدد

راولپنڈی 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
راولپنڈی فیض آباد کے علاقے میں ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے 2 نجی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور خواتین عملے پر تشدد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں نواز شریف کی ریلی کی کوریج کرنے والے 2 نجی ٹی وی چینلز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے رپورٹرز بشمول خواتین عملے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان سے ان کے موبائل فون چھین لیے گئے۔ ن لیگ کے مشتعل کارکنوں نے رپورٹرز کے موبائل فونز میں بنائی جانے والی ریلی کی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرکے موبائل واپس کر دیے۔ جبکہ چینلز کے عملے کو مزید ڈرایا دھمکایا بھی گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں