پنجابشہر شہر

راولپنڈی اچھی کارکردگی دکھانے والےپولیس افسران اور ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔ دوران اردل روم مختلف مقدمات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمان میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ تھانہ رتہ امرال کے مشہور خاتون ٹیچر قتل کیس میں اس وقت کے ایس ایچ او انسپکٹر زمان رضا کو پچاس ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ، اے ایس آئی ذکاء اللہ کو پچیس ہزار روپے، اے ایس آئی وقار احمد کو پچیس ہزار روپے، جبکہ عبید علی ہیڈ کانسٹیبل، عرفان مشتاق، عثمان بشیر اور عتیق کنسٹیبلان کو دس ہزار روپے فی کس انعام دیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ کے ملزمان گرفتار کرنے پر اس وقت کے ایس ایچ او سب انسپکٹر احسن تنویر کیانی کو دس ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔تھانہ گنجمنڈی سے قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں ملوث فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کے صلہ میں ایس ایچ او رتہ امرال سب انسپکٹر ریاض احمد کو پچاس ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ، محمد شہباز ایس آئی اور محمد الیاس ایس آئی کو دس ہزار روپے فی کس، مظہر حنیف قادری اے ایس آئی کو پانچ ہزار روپے اور ٹیم میں شامل باقی ملازمان کو بھی نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاۓ گی اور ان کو انعام سے نوازا جائے گا۔ تقسیم انعامات کے وقت ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button