راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش: رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی زیر نگرانی

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش: رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی زیر نگرانی

24 مئی 2025
رپورٹر: وی او سی اردو — قومی ڈیسک
VOC اردو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے گرمی کے زور کو توڑ کر موسم کو خوشگوار کر دیا، تاہم انتظامیہ کے لیے یہ بارش کسی آزمائش سے کم نہیں بنی۔ بارش کے فوری بعد راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے بعد واسا کا تمام عملہ ہیوی مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک ہو چکا ہے۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ شمس آباد میں 29 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 30 ملی میٹر اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

نالہ لئی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ترجمان واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، جو خطرے کی سطح سے نیچے ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے، جس کے پیش نظر الرٹ برقرار ہے۔

وی او سی اردو
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں