Draft

رانی مکھرجی ایک بار پھر فلم ہچکی میں جلوہ گر ہونے کو تیار

اداکارہ رانی مکھرجی نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب رانی کو ایک بار پھر بالی ووڈ کی یاد ستانے لگی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانی مکھرجی 2014 میں فلم ’’مردانی‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں لیکن اب انہوں نے فلم نگری میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہچکی‘‘ سے دوبارہ سلو ر اسکرین پر نظر آئیں گی۔
فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدھارت پی ملہوترا سر انجام دیں گے۔ رانی مکھرجی نے بھی فلم نگری میں واپسی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا اداکارہ رانی مکھر جی کے شوہر ہیں اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button