رانا ثنا کے استعفیٰ کی مکمل تائید کرتا ہوں: وزیرمملکت مذہبی امور
سرگودھا (این این آئی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ سجادہ نشین پیر حمیدالدین سیالوی کے رانا ثنا کے استعفیٰ کے مطالبہ پر ان کی مکمل تائید کرتا ہوں۔ پیر امین الحسنات نے کہا کہ پیر حمیدالدین سیالوی میرے پیر ہیں اور میں انکا مرید ہوں، ان کی غلامی کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ سیال پیر خانے سے جب بھی حکم ہوا تو مستعفی ہونے میں دیر نہیں ہو گی۔ تحفظ ختم بنوت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں۔ اس مسئلہ پر پیر سیال کے مطالبہ اور موقف کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امین الحسنات نے کہاکہ خواجہ حمیدالدین سیالوی مشکلات کا شکار نہیں بلکہ ان کے مخالفین مشکلات سے دو چار ہیں۔ امید رکھتا ہوں کہ معاملات افہام و تفہم سے حل کرلئے جائیں گے۔ سجادہ نشین سیال شریف میرے پیر بادشاہ ہیں میں ان کا غلام ہوں۔ غلامی میں اپنی سیاست کے حوالے سے سب کچھ کرنے کو تیار ہوں۔ میں حکومت میں شامل ہوں۔ حکومت میں شامل لوگوں سے کوتاہیاں ہوتی رہتی ہیں اسے درست کرنا بھی ہمارا ہی کام ہے۔
اگر نواز شریف نے گزشتہ آرمی چیف کے دور سے متعلق ثبوت فراہم کیے تو کیا فوج کارروائی کرے گی “سینئر صحافی حامد میر کے سوال پر پاک فوج نے ایسا جواب دے دیا کہ بڑے بڑو ں کو پسینے چھوٹ جائیں گے
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت بل میں غلطی کے ذمہ دار وہ 34 لوگ ہیں جنہوں نے اس بل کو اپنے پاس ڈھائی سال تک رکھا اور اس سلسلہ میں 200 سے زائد اجلاس بھی منعقد کئے۔ دوسری جانب 9 جنوری کو لاہور میں ختم نبوت ملین مارچ کیلئے پیر حمید الدین سیالوی نے گدی نشینوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔ سرگودھا (سیال شریف) سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے استعفے تک عاشقان رسولﷺ کا سمندر لاہور میں رہے گا اور مزید ارکان اسمبلی کے استعفے بھی لاہور میں پیش کئے جائینگے۔