ایڈیٹرکاانتخاب
رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چاہئیں
سیاسی عدم رواداری کے ماحول میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق بھی پٹڑی سے اتر گئے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کو الٹا لٹکا کر کوڑے مارے جانے چاہئیں ۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اور عابد شیر علی کی بد زبانی سیاست میں گند پھیلا رہی ہے،ان دونوں کا علاج کوڑے مارنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے طلال چودھری نے نعیم الحق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اچھے کام کریں، ایسے کام نہ کریں کہ لوگ تھو تھو کریں ۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان سے لے کر نیچے تک پی ٹی آئی والے غیر ضروری چیزوں میں وقت ضائع کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما جب بھی بولتے ہیں، لوگ ان پر تھو تھو کرتے ہیں۔