رانا ثناءاللہ نے کچھ مشکل حل کر دی جو بھی رائیونڈ جانا چاہےہم پہنچائیں گے، کسی کے پاس کرایہ اور سواری نہیں تو وہ بھی دینے کیلئے تیارہیں: رانا ثناءاللہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے رائیونڈ مارچ میں 5لاکھ بندہ اکٹھا کرنے کا دعوی کیا تھا، اگر یہ 2لاکھ بندہ بھی اکٹھا نہ کر سکے تو عوام سے معافی مانگیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے گا ہم اسے پہنچائیں گے،اگر کسی کے پاس کرایہ نہ ہو تو اسے کرایہ اور سواری بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ا ن خا ن اکیلے ہی چلے تھے یہ اکیلے ہی رہ جائیں گے،ہم بلدیاتی اداروں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں۔ان کا کہناتھا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ن لیگ کا کوئی بھی کارکن رائیونڈ مارچ کے راستے میں نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ رائیومڈ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،پنجاب بھر سے جو بھی رائیونڈ جانا چاہے گا ہم اسے پہنچائیں گے۔اگر کسی کے پاس کرایہ نہ ہو تو اسے کرایہ اور سواری بھی دینے کے لئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں