رافیل طیارہ مار گرانے پر رائٹرز کی تہلکہ خیز رپورٹ — پاک فضائیہ کی حکمتِ عملی اور چین کے ہتھیاروں کی برتری نے بھارت کو حیران کردیا

: انٹرنیشنل نیوز ڈیسک
: لندن، بیجنگ، نئی دہلی، اسلام آباد

رافیل طیارہ مار گرانے پر رائٹرز کی تہلکہ خیز رپورٹ — پاک فضائیہ کی حکمتِ عملی اور چین کے ہتھیاروں کی برتری نے بھارت کو حیران کردیا

برطانوی خبر رساں ادارے “رائٹرز” نے ایک چشم کشا رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے جدید ترین بھارتی لڑاکا طیارہ رافیل کو ایک خفیہ آپریشن میں نشانہ بنایا، اور اس کے پیچھے چینی ساختہ پی ایل-15 میزائل کا اہم کردار رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسیاں چینی میزائل کی صلاحیت کو سمجھنے میں ناکام رہیں، جو کہ بھارتی فضائیہ کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ رافیل کی تباہی نے نہ صرف بھارت کی عسکری تیاریوں پر سوالات کھڑے کر دیے بلکہ مغربی ساختہ دفاعی نظام کی قابلیت کو بھی کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔

فضائی معرکے کی تفصیلات:

7 مئی کی رات، پاکستان ایئر فورس کے ریڈار سسٹمز نے بھارت کے درجنوں جنگی طیاروں کی مشکوک نقل و حرکت کو پہچان لیا۔ صورت حال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے خود آپریشن روم کی نگرانی سنبھالی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جیسے ہی بھارت کی پیش قدمی واضح ہوئی، ایئر چیف نے چینی ساختہ جے-10 سی طیارے فوری طور پر فضا میں روانہ کرنے کا حکم دیا۔ ان طیاروں کو یہ واضح ہدایت دی گئی کہ بھارت کے رافیل طیاروں کو ترجیحی بنیاد پر ہدف بنایا جائے۔

چند لمحوں بعد، ایک بھارتی رافیل طیارہ پی ایل-15 میزائل کے ذریعے درست نشانے پر مارا گیا، جو کہ جدید ترین بی وی آر (Beyond Visual Range) ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ رافیل کی تباہی نے بھارت کے اس دفاعی فخر کو زمیں بوس کر دیا جس پر وہ کئی برسوں سے انحصار کر رہا تھا۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:

یہ واقعہ عسکری توازن اور ٹیکنالوجیکل بالادستی کی جنگ میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک طرف بھارت کی اربوں ڈالر کی دفاعی سرمایہ کاری، مغربی اتحادیوں پر انحصار اور رافیل جیسے جدید ہتھیار ناکام دکھائی دیے؛ تو دوسری جانب پاکستان کی چینی ٹیکنالوجی اور مربوط فضائی نگرانی نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا۔

اس واقعے نے پاکستان کے جنگی حکمتِ عملی میں موجود پیشہ ورانہ مہارت، بروقت فیصلے اور عالمی انٹیلی جنس برتری کا مظاہرہ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوگیا کہ اب صرف ہتھیاروں کا نام کافی نہیں، بلکہ انٹیلیجنس، حکمت عملی اور نیت کا وضوح کامیابی کی بنیاد بنتے ہیں۔

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، عالمی ذرائع یا بین الاقوامی رپورٹس پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیش رفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/007/020825

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں