Draft

ذراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے-کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ4 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے محکمہ زراعت کے افسران محنت سے اپنے فرائض انجام دیں اور جدید ترین زرعی تحقیق سے کسانوں کو آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے محکمہ زراعت(توسیع) گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم کے تحت منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے ایم پی اے عبدالرؤف مغل‘ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سردار محمد اکبر‘ ڈائریکٹر زراعت فارم اینڈٹریننگ میاں عبدالرشید‘ ایگریکلچر انجینئر محمد زبیر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چوہدری لیاقت علی بھٹی کے علاوہ زرعی ماہرین اورکاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کمشنر نے کہا کہ ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ زراعت سے منسلک ہے اوران لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے لہذا ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسان بھائیوں کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پرانے روائتی طریقوں کی بجائے جدید تحقیق کے مطابق کاشتکاری کو فروغ دیا جائے‘ اس مقصد کیلئے کسانوں کو فصلوں کو نقصان پہنچانے والی جڑی بوٹیوں سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے لہذا محکمہ زراعت کے افسران واہلکاران لگن اور محنت سے کام کریں تاکہ کسان بھائیوں کی خوشحالی ترقی کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے۔
ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جڑی بوٹی مکاؤ مہم خوش آئند ہے کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کم ہوتی ہے اور زمیندار وکسان کو خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے تدارک کیلئے جڑی بوٹیوں کی مکمل تحقیق اور اب تک کی گئی تحقیق کو کسانوں تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے۔ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سردار محمد اکبر نے تقریب کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ہفتہ جڑی بوٹی مکاؤ مہم کا آغاز کیاہے جس کے تحت 4 مارچ تا 12 مارچ تک ڈویژن‘ ضلع‘ تحصیل اور گاؤں کی سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جس میں زمینداروں‘ سکول وکالج کے طالبعلموں کوجڑی بوٹیوں بالخصوص گاجر بوٹی کے نقصانات اور ان کے تدارک کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فارم اینڈ ٹریننگ ڈاکٹر محمد اصغر نے حاضرین کو مکمل تفصیل کے ساتھ جڑی بوٹیوں کے پھیلاؤ کی وجوہات‘ نقصانات اور تدارک کے متعلق لیکچر دیا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ چوہدری لیاقت علی بھٹی نے حاضرین کو اس بات کا یقین دلایا کہ اس مہم کو پوری دلجمعی کے ساتھ سرانجام دیتے ہوئے کامیاب بنایا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button