انٹرنیشنل

راحیل شریف کی اسلامی افواج کے بطور سربراہ تعیناتی کے بعدسعودی عرب نے بڑی خوشخبری سنا دی ، حکم نامہ جاری

ریاض (نیوز وی او سی آن لائن ) سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے جو فوجی محاذ جنگ پر تعینات ہیں، انھیں دو ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے۔نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ گذشتہ برس وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے کی گئی تھی۔سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین اور فوجی حکام کو ملنے والے بونس اور خصوصی الاؤنس پھر سے بحال کر دیے ہیں جو گذشتہ برس کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت منقطع کر دئیے گئے تھے۔حکومت نے تیل سے ہونے والی آمدن میں کمی کے پیش نظر گذشتہ برس ستمبر میں حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری برتنے کے لیے سرکاری ملازمین کو ملنے والی خصوصی مالی مراعات کو روک دیا تھا۔شاہ سلمان نے سول سروس سے متعلق اپنے وزیر کو بھی برطرف کر دیا ہے اور اختیارات کے بیجا استعمال کے معاملے میں ان کے خلاف تفتیش کا حکم دیا گیا ،ْنئے حکم نامے کے تحت شاہ سلمان نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد کو امریکہ میں سعودی عرب کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے والے شہزادہ خالد نے امریکہ میں رہتے ہوئے جنگی جہاز کے پائلٹ کی تربیت حاصل کی تھی اور وہ شام میں نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ہونے والی کارروائی کے تحت فضائی حملوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔شاہ سلمان نے حکم دیا کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں ہونے والی فوجی کارروائی میں حصہ لینے والے جو فوجی محاذ جنگ پر تعینات ہیں، انھیں دو ماہ کی اضافی تنخواہ ادا کی جائے۔نئے حکم نامے میں کہا گیا کہ گذشتہ برس وزرا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی تیل کی گرتی قیمتوں کی وجہ سے کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button