راحیل شریف کو نوکری کس نے دلوائی؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا:حامد میر
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کو نواز شریف نے ہی ریٹائرڈمنٹ کے بعد پرائز پوسٹنگ دلوائی تھی اور نواز شریف کی مرضی کے بغیر انہیں سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کا سربراہ نہیں لگایا جا سکتا تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ”بریکنگ ویوز ود مالک “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میرکا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاس سازش کی بہت سی کہانیاں ہیں مگر سازش کی ان کہانیوں کا تعلق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ہے۔ جنرل (ر)راحیل شریف کو نواز شریف ہی نے ان کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ایک پرائز پوسٹنگ دلوائی۔ نوا زشریف کی مرضی کے بغیر انہیں سعودی عرب میں وہ پرائز پوسٹنگ نہیں مل سکتی تھی۔ میں پورے دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کے پاس جو بھی کہانیاں ہیں وہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے ہیں اور موجودہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے حوالے سے ان کے پاس سازش کی کوئی کہانی نہیں ہے